جامع مسجد عمربن الخطاب جنوٹ بڑاگواہ میں عظیم الشان سیرت النبیﷺکانفرنس کاانعقاد

0

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)جامع مسجد عمربن الخطاب جنوٹ بڑاگواہ میں عظیم الشان سیرت النبیﷺکانفرنس کاانعقاد
جس میں علامہ عبدالحمیدعامر،علامہ عبدالغفور جہلم،قاری،عبدالرحمن کی شرکت اور خطاب کیا،اس موقع پر مردو خواتین بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جامع مسجد عمربن الخطاب جنوٹ بڑاگواہ میں عظیم الشان سیرت النبیﷺکانفرنس کاانعقاد۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ جنوٹ بڑاگواہ جامع مسجد عمربن الخطاب میں ایک عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس کاانعقاد کیاگیا۔جس کا آغاز تلاوت قران پاک و نعت پاک سے کیاگیا،اس کانفرنس میں حضرت علامہ عبدالحمید عامر،حضرت مولانا عبدالغفور جہلمی حضرت مولانا قاری عبدالحمن مبلغ اسلام نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔اس کانفرنس میں علاقہ بھرسے مردو خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،خواتین کے لیے پردے کاالگ انتظام کیاگیا۔حضرت مولانا قطب شاہ اور حضرت مولانا اسامہ قاضی کی زیر نگرانی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔مہمانوں نےشرکاء سے خطاب میں کہاکہ ہم سب کو قران و سنت کے مطابق عمل کرناچاہیے،نمازقاٸم کرنی چاہیے،آخرت کی تیاری کے لیے ہروقت تیار رہنا چاہیے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.