
سوہاوہ ( محمد نبیل حسن )ڈومیلی کے علاقہ نکہ چوہدریاں میں اکھاڑہ بیل کراہ کاانعقاد،شاٸقین بڑی تعداد میں شرکت
ضلع جہلم،چکوال،میرپور سمیت دیگر علاقوں سے 30سے زاٸد بیلوں کی جوڑیوں کی شرکت،مہمانوں کامیدان میں پہنچنے پر شاندار استقبالت فصیلات کیمطابق گزشتہ روٓز ڈومیلی کے علاقہ نکہ چوہدریاں کے مقام پرچوہدری امین جٹ کیجانب سے اکھاڑہ بیل کراہ کاانعقاد کیاگیا،جس میں ضلع جہلم،ضلع چکوال اور ضلع راولپنڈی سے 22 سے زاٸدبیلوں کی جوڑیوں نے شرکت کی،بیلوں کو دلہن کی طرح سجاچمکاکرڈھول کی تھاپ پر گراٶنڈ میں لایاگیا،اس موقع پر مختلف کھانے پینے کے اسٹال بھی لگاٸے گٸے تھے علاقہ بھرسے شاٸقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوۓ۔اس اکھاڑہ کے مہمان خصوصی چوہدری رمیز جٹ گنگال،چوہدری تصور نعیم گجرکٹاریاں اور چوہدری حفیظ احمد گنگال تھے،مہمانوں کا گراٶنڈ پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا،اس موقع پر بانی اکھاڑہ چوہدری امین جٹ کی گفتگو میں اس اکھاڑہ کو ناکام بنانے کے لیے بڑی کوششیں کی گٸیں لیکن الحمداللہ اکھاڑہ کامیاب رہا،مخالفین نے اپنی طرف سے پورا زور لگایاکہ بیلوں کے مالکان بیل نہ لاٸیں لیکن سب بیل مالکان اپنے بیل لے کرآۓ میں انکو کامشکور و ممنون ہوں جنہوں نے ایک کال پر اکھاڑہ میں شرکت کرکے اسکو کامیاب بنایا اور مخالفین کے منہ بند کردیٸے۔