وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے زیرِ انتظام شعور گرلز ووکیشنل سنٹر میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

دینہ (محمد الیاس کھوکھر ) وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے زیرِ انتظام شعور گرلز ووکیشنل سنٹر میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ، 556 مریضوں کا چیک اپ ہوا، 331 کو فری عینکیں جبکہ 44 مریضوں کو فری آپریٹ کر کے مفت لینز بھی ڈالے گئے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شعور ووکیشنل گرلز سنٹر مفتیاں دینہ میں آٹھواں فری سرجیکل آئی کیمپ لگایا گیا جس مجموعی طور پر 556 مریضوں کا چیک اپ ہوا ۔ 331 مریضوں کو مفت عینکیں فراہم کی گئیں جبکہ 44 مریضوں کو فری آپریٹ کر کے مفت لینز بھی ڈالے گئے ۔ کیمپ میں قائم کیے گئے آپریشن تھیٹر کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق مکمل سینیٹائز کر کے تمام آپریشنز کیے گئے ۔ اس فری آئی کیمپ کے لئے خصوصی فنڈز ہارون افضل کھٹانہ صدر جہلم فورم یوکے نے مہیا کیے جبکہ مریضوں اور اُن کے لواحقین کے قیام و طعام کا بندوبست حاجی محبوب ارشد مفتیاں کی طرف سے کیا گیا ۔ چیئرمین وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن سلیم انور کسانہ نے مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا اور کیمپ کے اغراض و مقاصد بیان کیے ۔ فری آئی کیمپ سے مہمانانِِِ خصوصی ہارون افضل کھٹانہ ، حاجی زاہد حسین بٹ ( صدر جہلم چیمبر آف کامرس ) ، افتخار احمد مغل ( سماجی رہنما دینہ ) اور ڈاکٹر شاہدہ نعمانی نے خطاب کیا ۔