آر پی او راولپنڈی کھلی کچہری ،دینہ کی تمام صحافی برادری کا احتجاج ۔صحافی برادری کو کھلی کچہری کی کوریج سے نہ صرف روکا گیا بلکہ صحافیوں کے لیے علیدہ سے نشستیں تک نہ لگائی گئی

دینہ (اقبال خان ) آر پی او راولپنڈی کھلی کچہری ،دینہ کی تمام صحافی برادری کا احتجاج ۔صحافی برادری کو کھلی کچہری کی کوریج سے نہ صرف روکا گیا بلکہ صحافیوں کے لیے علیدہ سے نشستیں تک نہ لگائی گئی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے تھانہ دینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تحصیل دینہ کی صحافی برادری دینہ سمیت دینہ پریس کلب کی تمام ٹیم جب شرکت کے لیے پہنچی تو ان کے لیے نہ صرف علیدہ نشستوں کا انتظام کیا گیا بلکہ صحافی برادری کو آر پی او کی کھلی کچہری کی کوریج سے منع کر دیا گیا جس پر دینہ کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہوئی اور انہوں نے احتجاجا آر پی او کی کھلی کچہری کا بائیکاٹ کیا ۔اس موقعہ پے صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ صاحب نے کہا کہ پولیس اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن صحافی برادری کو کھلی کچہری کوریج سے روکنے کی وجوہات سمجھ سے بالا تر ہیں ۔صحافی جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرتے ہیں ۔آج کی کھلی کچہری میں ہمیں کوریج سے منع کرنے پر ہم پر زور احتجاج کرتے ہیں اور آئیندہ کا لائحہ عمل جلد طے کریں گے ۔اس موقعہ پر چئیرمین دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ اپنایا گیا ۔پولیس اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن ہمیں کوریج سے روکنا اور نشستیں فراہم نہ کرنا ہمارے پیشے کی توہین ہے اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ صحافی برادری اپنا پر امن احتجاج ضرور ریکارڈ کرائے گی ۔