ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،دھمکیاں دینے اور چوری کی مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، ملزمان سے چوری شدہ گاڑی برآمد

0

 

جہلم ( بیورو چیف)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،دھمکیاں دینے اور چوری کی مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، ملزمان سے چوری شدہ گاڑی برآمد،

تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عباد حسین اور نعیم گل کو گرفتار کر لیا،

ملزمان سےچوری شدہ گاڑی سوزوکی کیری برآمد کر لی گئی،

ملزمان نے دھمکیاں دی اور گاڑی چوری کر کے ارتکاب جرم کیا،جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور گرفتار کر کے چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی گئی،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری کر دیا گیا ہے،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.