ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے مرکزی جلوس کا وزٹ، سیکیورٹی انتظامات چیک کئے

جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے مرکزی جلوس کا وزٹ، سیکیورٹی انتظامات چیک کئے،ضروری ہدایات دیں،
ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس او نے ڈی پی او جہلم کو جلوس کے روٹ کے متعلق بریفننگ دی،
ڈی پی او جہلم نے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں،
جہلم پولیس کے 405 کے قریب پولیس افسران و جوان یوم علی کے جلوس ہائے کی سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،
جلوس کے روٹ پر واقع گلیوں اور راستوں کو بیرئیرز/ قناتیں لگاکر سیل کیاگیا ہے،
جلوس میں داخل ہونے والے اشخاص کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے،
ڈی پی او جہلم کی روزے کی حالت میں ڈیوٹی پر مامور جوانوں کی حوصلہ افزائی،اسی محنت اور لگن سے تا آخر ڈیوٹی کی سر انجام دہی یقینی بنایئں، ڈی پی او جہلم
تمام سیکٹر انچارج نفری کو حاضر اور الرٹ رکھیں، چھت ڈیوٹی موثر ہونی چاہئیے، ڈی پی او جہلم
شہریوں سے التماس ہیکہ جلوس کے دوران ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور ضروری ہدایات پر عمل کریں،
جہلم پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو