جہلم۔دریائے جہلم میں طغیانی یا کسی قسم کے غیر متوقع سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔ اس حوالے سے افواہوں پر ہرگز یقین نہ کیا جائے . ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم۔( ملک فدا حسین اعوان )جہلم۔دریائے جہلم میں طغیانی یا کسی قسم کے غیر متوقع سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔ اس حوالے سے افواہوں پر ہرگز یقین نہ کیا جائے ضلعی انتظامیہ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مختلف دریاؤں میں بڑی مقدار میں پانی چھوڑنے کی خبروں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم میں کسی قسم کی طغیانی یا غیر متوقع سیلابی صورتحال کا کوئی خدشہ نہیں اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ تمام حالات پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئے ہے اس وقت منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 31500 کے اسک اور اخراج 31 ہزار کیوسک ہے جو بالکل معمول کے مطابق ہے اور اس میں کسی قسم کی ہنگامی صورتحال کا کوئی امکان نہیں ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تمام میڈیا نمائندگان شہریوں کو حقائق سے باخبر رکھیں اور مختلف پلیٹ فارم سے جاری ہونے والی افواہوں اور غیر تصدیق شدہ خبروں پر ہرگز یقین نہ کریں۔ فی الحال دریائے جہلم میں صورتحال معمول کے مطابق ہے ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اس حوالے سے آگاہ کرتی رہے گی۔