عالمی شہرت یافتہ سماجی تنظیم مسلم ہینڈز پاکستان نے عید الاضحی کے موقع پر ایریا آفس گوجرخان میں اجتماعی قربانی کا فریضہ انجام دیا جس میں چھ سو سے زائد مستحق گھرانوں میں گوشت تقسیم کیا

0

 

 

گجر خان ( یاسر فہمید )عالمی شہرت یافتہ سماجی تنظیم مسلم ہینڈز پاکستان نے عید الاضحی کے موقع پر ایریا آفس گوجرخان میں اجتماعی قربانی کا فریضہ انجام دیا جس میں چھ سو سے زائد مستحق گھرانوں میں گوشت تقسیم کیا

عیدِ قربان پر عالمی فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز پاکستان نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایریا آفس گوجرخان میں ڈیڑھ درجن سے زائد جانوروں کے قربانی کا فریضہ انجام دیا
جانوروں کی قربانی کی تقریب سکول اف ایکسیلینس گوجرخان میں منعقد کی گئی جہاں چھ سو سے زائد مستحق گھرانوں میں تین کلو فی کس کےحساب سے قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا
ایریا مینیجر کامران مرزا کی نگرانی میں پونے والی تقریب میں ایریا افس گوجرخان کی ٹیم سمیت بیواؤں ، یتیموں اور مستحق افراد کی بڑی تعداد شریک تھی
کامران مرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلم ہینڈز پاکستان صحت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ مستحق افراد کی ہر ممکن امداد جاری رکھے گی اور ان کی خوشیوں میں ہمیشہ شریک رہے گی
مستحقین نے قربانی کے لیے فنڈز فراہم کرنے والے ڈونرز اور مسلم ہینڈز پاکستان کے حق میں دعا کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.