آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا محرم الحرام کے حوالے سے ضلع جہلم کا دورہ

0

 

جہلم(اقبال خان )آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا محرم الحرام کے حوالے سے ضلع جہلم کا دورہ

آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی علماء کرام و ممبران امن کمیٹی ضلع جہلم، منتظمین، لائسنس ہولڈرز کے ساتھ ڈی پی او آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد،

ڈی پی او جہلم نے آر پی او راولپنڈی ریجن کو محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی،آر پی او راولپنڈی کا اطمینان کا اظہار

میٹنگ میں علماء کرام و ممبران امن کمیٹی ضلع جہلم، منتظمین، لائسنس ہولڈرز، ڈی ایس او اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،

میٹنگ میں مجموعی سیکورٹی، ٹریفک کے مسائل اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی،

یہ شہر ہم سب کا ہے، سب ملکر اسکو امن کا گہوارہ بنائیں گے، شرکاء

پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر ماہ مقدس کو امن اور بھائی چارے کی مثال بنایا جائے گا، شرکاء

ماضی کی طرح اس بار بھی امن و امان قائم کرنا اولین ترجیح ہے،شرکاء

جہلم پولیس شہریوں کے تحفط اور امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے،ڈی پی او جہلم

پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں، شہریوں کو بہترین اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.