ضلع جہلم میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے علماء کرام کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ضلعی انتظامیہ تمام مسالک کے علماء کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے,ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

0

 

 

جہلم( اقبال خان )ضلع جہلم میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے علماء کرام کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ضلعی انتظامیہ تمام مسالک کے علماء کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے مرکزی سنی علماء کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وفد کی قیادت صدر سنی علماء کونسل پروفیسر ڈاکٹر ثنا اللہ تنویر نے کی ۔ جبکہ کونسل کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ صدر سنی علماء کونسل نے ڈی سی جہلم کو ائندہ ماہ ربیع الاول میں ہونے والے مختلف پروگراموں کی تفصیلات سے اگاہ کیا جس پر ڈی سی جہلم نے بہت جلد علمائے اہل سنت سے ایک تفصیلی ملاقات کرنے اور عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر مثالی انتظامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.