تحصیل پریس کلب سوہاوہ بنا ڈومیلی کے دوکانداروں کی آواز بس اڈہ ٹھیکیدار کی بھتہ خوری کی خبر پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اور اے ڈی آر سنیہ صافی کا فوری نوٹس

0

 

تحصیل پریس کلب سوہاوہ بنا ڈومیلی کے دوکانداروں کی آواز

بس اڈہ ٹھیکیدار کی بھتہ خوری کی خبر پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اور اے ڈی آر سنیہ صافی کا فوری نوٹس

سوہاوہ ( تحصیل پریس کلب) ڈومیلی میں بس اڈہ ٹھیکیدار کا دوکانداروں سے کرایہ کے نام پر بھتہ خوری کی خبر پر ضلعی افسران کا نوٹس ٹھیکیدار کو طلب کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈومیلی بس سٹینڈ میں موجود ساتھ سے زائد دوکانداروں سے ٹھیکیدار پانچ سے دو ہزار یومیہ کرایہ وصول کر رہا تھا اور کسی قسم کی رسید بھی جاری نہیں کر رہا تھا تحصیل پریس کلب سوہاوہ کی ٹیم نے دوکانداروں کا موقف سننے کے بعد پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر خبر نشر کی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم سنیہ صافی کو دوکانداروں کے شکایت سننے کے احکامات دیے۔اے ڈی سی آر نے دوکانداروں اور ٹھیکیدار کا موقف سننے کے بعد ٹھیکیدار کی ظرف سے روازنہ کی بنیاد پر بے جا کرایہ وصول کرنے کو غلط قرار دیتے ہوئے ٹھیکیدار کو یومیہ کرایہ وصول کرنے سے سختی سے روک دیا۔ٹھیکیدار 120 روپے فٹ کے حساب سے کرایہ وصول کر رہا تھا جو کہ سر اسر غلط اور نا انصافی پر مبنی تھا۔اے ڈی سی آر نے ڈومیلی جیسے دور دراز علاقے میں کاروباری سرگرمیوں کے مطابق کم سے کم کرایہ مقرر کرنے کے احکامات جاری کر دیے،اس سلسلے میں اگلے دو دن تک ضلعی انتظامیہ باضابطہ ماہانہ کرایہ مقرر کرے گی اور ٹھیکیدار کو کرایہ وصول کر کے پکی رسید دینے کا پابند بھی کر دیا گیا،اے ڈی سی ار سنیہ صافی کا کہنا ہے کہ کسی بھی با اثر شخص کو غریب دوکانداروں کا معاشی استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی کو بھی غریب دوکانداروں اور ریڑھی بانوں سے بھتہ وصولی ہر معاف نہیں کیا جائے گا۔اے ڈی سی آر نے دوکانداروں کو یقین دلایا کہ ان کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی اور ائندہ مقرر کردہ کرایہ نامہ کے مطابق کرایہ ادا کر کے رسید ضرور حاصل کریں۔ دوکانداروں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سنیہ صافی کو فوری داد رسی اور تحصیل پریس کلب سوہاوہ کو ان کی آواز انتظامیہ تک پہنچانے پر شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.