جہلم پولیس کی سیلابی صورتحال میں مثالی کارکردگی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا

0

 

 

جہلم ( اقبال خان )جہلم پولیس کی سیلابی صورتحال میں مثالی کارکردگی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا،

حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران جہلم پولیس نے جس جانفشانی، مستعدی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے،

عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امدادی سرگرمیوں میں پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے ائی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس افسران و اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا،

جہلم پولیس کے بہادر اور نڈر جوان شہید کانسٹیبل حیدر علی حسین شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے خود جام شہادت نوش فرما گئے،جہلم پولیس نے نہ صرف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری رسپانس فراہم کیا بلکہ مقامی لوگوں کی محفوظ منتقلی اور امداد کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا

ائی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور مستقبل میں بھی اپنی ذمہ داریاں اسی جذبے سے نبھاتی رہے گی

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.