شہریوں کے مسائل حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہم سب کی ذمہ داری ہے ،ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

جہلم ( اقبال خان ) شہریوں کے مسائل حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہم سب کی ذمہ داری ہے یہ بات ضلع جہلم میں تعینات ہونے والے نئے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے ضلع جہلم کی انتظامیہ کے ساتھ تعارفی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی میر رضا اوزگن کی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کے بعد پہلے دن دفتر آمد ہوئی جہاں انہوں نے دفتری عملہ کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ ضلعی انتظامیہ کے محکموں کے سربراہان کے ساتھ تعارفی میٹنگ میں تمام محکموں نے اپنی کارکردگی اور خدمات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو آپس میں بہترین کوارڈینیشن قائم کرنے اور شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بطور ڈپٹی کمشنر جہلم تعیناتی میرے لیے باعث فخر اور ایک چیلنج بھی ہے ضلع جہلم کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے سابقہ تجربے اور قائدانہ کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔