سوہاوہ میں ایک ہی گھر کے سات افراد کھانا کھانے کے بعد نیم بے ہوش

ریسکیو 1122 نے تمام افراد کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا

0

 

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)سوہاوہ میں ایک ہی گھر کے سات افراد کھانا کھانے کے بعد نیم بے ہوش

ریسکیو 1122 نے تمام افراد کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا

تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات کو محلہ مدینہ مسجد سوہاوہ میں ایک ہی گھر کے سات افراد کھانا کھانے کے بعد نیم بے ہوش ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم پہنچ گٸی،ریسکیو 1122 نے تمام افراد کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دوپہر کا کھانا دوبارہ رات کو کھایا تھا، جس پر یہ حالت ہوئی۔ان افراد میں انوش ولد منیر عمر 17سال،جمیل احمد ولد محمد بشیر عمر 42سال،یاسمین اقبال زوجہ اقبال عمر 40سال،تنویر بیگم زوجہ منیر عمر 42سال،عارف ولد بشیر عمر 52سال،نور ولد منیر عمر 21 سال،عذرا زوجہ عارف عمر 48سال شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.