سرائے عالمگیر کے سئنیر صحافی عمیر لیاقت ۔ اختشام بٹ اور راجہ ناصر کا گجرات سیف سٹی پروجیکٹ کا خصوصی دورہ

0

سرائے عالمگیر کے سئنیر صحافی عمیر لیاقت ۔ اختشام بٹ اور راجہ ناصر کا گجرات سیف سٹی پروجیکٹ کا خصوصی دورہ

انچارج محمد یحییٰ نے میڈیا نمائندوں کو سیف سٹی کے جدید مانیٹرنگ سسٹم، کیمروں کے نیٹ ورک اور سیکیورٹی اقدامات سے تفصیلی آگاہی دی۔

سرائے عالمگیر (محمد زاہد خورشید)عمیر لیاقت( سما ٹی وی)، راجہ ناصر (ایس فورٹی ایٹ نیوز) اور احتشام بٹ (نیوز ون) کا گجرات سیف سٹی پروجیکٹ کا خصوصی دورہ ۔ انچارج محمد یحییٰ نے میڈیا نمائندوں کو سیف سٹی کے جدید مانیٹرنگ سسٹم، کیمروں کے نیٹ ورک اور سیکیورٹی اقدامات سے تفصیلی آگاہی دی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر اقدام ثابت ہو رہا ہے
گجرات میں عمیر لیاقت( سما ٹی وی)، راجہ ناصر (ایس فورٹی ایٹ نیوز) اور احتشام بٹ (نیوز ون) نے
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ظہیر جنجوعہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹریفک کے نظم و ضبط، عوامی آگاہی مہم اور سڑکوں پر سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی ٹی او ظہیر جنجوعہ نے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا
کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے ہی شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.