لیاقت گرلز کالج دینہ کے ڈائریکٹر مبشر حسن کی زیرِ نگرانی ہر ماہ طلبہ و طالبات کی تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے والدین کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد

لیاقت گرلز کالج دینہ میں والدین کی میٹنگ,تعلیم میں بہتری کی جانب اہم قدم ہے
دینہ (سیدامیراحمدشاہ)
لیاقت گرلز کالج دینہ کے ڈائریکٹر مبشر حسن کی زیرِ نگرانی ہر ماہ طلبہ و طالبات کی تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے والدین کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اس میٹنگ کا مقصد طلبہ کی تعلیمی بہتری، تربیتی نشوونما اور مستقبل کے اہداف کے تعین میں والدین کو شامل کرنا ہے۔
ڈائریکٹر لیاقت گرلز کالج دینہ مبشر حسن نے اس موقع پر کہا کہ والدین کا تعلیمی نظام میں کردار نہایت اہم ہے، اور کالج انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ہر بچی اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں نکھار سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے کی باقاعدہ ماہانہ میٹنگز والدین اور ادارے کے درمیان مضبوط تعلق اور اعتماد کو فروغ دے رہی ہیں۔
تعلیمی ماہرین کے مطابق لیاقت گرلز کالج دینہ کا یہ اقدام علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک مثالی مثال ہے