
دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی دی بنگ کاروائی رات گئے میرج ہالوں پر چھاپے ،ون ڈش کی خلاف ورزی کے خلاف سخت ایکشن ،مختلف میرج ہالوں کی چیکنگ ،کھانے کے معیار اور کوالٹی کی جانچ پڑتال ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد دینہ کی عوام کی خوشحالی ،بہتری اور قانون پر عمل درآمد کے لیے دن رات کوشاں فیلڈ میں نظر آ رہی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے رات گئے مختلف میرج ہالز پر اچانک چھاپے مارے اور میرج ہالز میں ون ڈش کے حوالے سے چیکنگ کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کھانے کی معیار کی بھی چیکنگ کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے میرج ہال مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ ون ڈش کی خلاف ورزی ہر گز نا قابل برداشت ہے اور ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے میرج ہال کو نہ صرف سیل کیا جائے گا بلکہ اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد نے میرج ہالز کے کچن کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کے حوالے سے سخت تنبیہ کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر نگرانی تحصیل دینہ میں ون ڈش قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ دن رات کوشاں ہے اور اسی سلسلہ میں رات گئے میرج ہالز پر اچانک چھاپے مار کر ان کو خود چیکنگ کی اور سختی سے ان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی ان کاوشوں کو سراہا گیا اور عوام نے خوشی کا اظہار کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ رات دن شہریوں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں جو دینہ شہر کی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ایک اچھی آفیسر ملی جو پہلی بار عوام کے لیے دن رات کوشاں ہیں