دینہ (اقبال خان )بکڑالہ پل جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب دو ٹرکوں کے درمیان تصادم۔ ریسکیو ذرائع
دونوں ٹرک راولپنڈی کی جانب جا رہے تھے کہ ایک ٹرک دوسرے سے ٹکرا کر سڑک سے نیچے جا گرا اور درختوں میں پھنس گیا۔ ٹرک میں تین افراد سوار تھے ۔ ریسکیو ذرائع
جن میں سے ایک شخص نے موقع پر ہی ٹرک سے چھلانگ لگا دی، جبکہ باقی دو افراد ٹرک میں پھنس گئے۔ ریسکیو ذرائع
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئیں اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع
پھنسے ہوئے دونوں افراد موقع پر جاں بحق ۔ ریسکیو ذرائع
جاں بحق ہونے والوں میں
شمندروز خان S/O شاہ صاحب
میرمت خان S/O سائل خان
شامل ہیں اور تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔