دینہ(شاہ زیب بٹ سے)محمد عاصم عمرہ پاک کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری۔چوہدری ابرار لندن بیکرز،ملک ارسلان،شاہ زیب بٹ فنانس سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا دینہ،ملک افضال،شاہ زیب علی،محمد عاصم کی رہائش گاہ تشریف لائے عمرہ کی مبارکباد پیش کی پھولوں کے ہار پہنائے گئے،اور محمد عاصم نے مکہ اور مدینہ کی زیارات کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی،محمد عاصم نے تمام دوست احباب کو عجوہ کھجور آب زم زم بھی پیش کیا،محمد عاصم نے اپنے 21 دن کے عمرہ کے متعلق دوستوں کو آگاہ کیا۔وہاں کے پرسکون ماحول میں عبادات اور دعاؤں کے بارے میں دوستوں کو بتایا انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے تمام دوستوں کے لیے مکہ اور مدینہ شریف میں نام لے لے کر دعائیں کی ہیں اور ملک پاکستان کی سالمیت کے لیے دعائیں کی ہیں انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ہم سب کو حج و زیارات اور عمرہ کرنے توفیق دے،آمین،محمد عاصم نے آنیوالے تمام دوستوں کا شکر یہ ادا کیا۔