اسسٹنٹ کمشنر دینہ ان ایکشن ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہال سیل

0

دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا چھاپہ، وائیٹ پرل میرج ہال سیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ ان ایکشن قانون کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔صفاء عابد تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد آج دوسرے روز بھی میرج ہالز کی چیکنگ کے دوران تقریب میں ون ڈش کی پابندی کی خلاف ورزی پائی گئی، انتظامیہ کے خلاف کارروائی ، اے سی دینہ صفاء عابد کی سخت وارننگ
اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر وائیٹ پرل میرج ہال پر چھاپہ مار کر ہال کو سیل کر دیا۔
اے سی دینہ نے مختلف شادی ہالز کا اچانک معائنہ کیا، اس دوران وائیٹ پرل میرج ہال میں ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی، جس پر فوری طور پر ہال کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا۔
اس موقع پر صفاء عابد کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سماجی تقریبات میں قانونی تقاضوں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ غیر ضروری اسراف اور قانون شکنی سے بچا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.