اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا میرج ہالز کی چیکنگ ،ون ڈش کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ،میرج ہال سیل جرمانہ ہوگا،
دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا میرج ہالز کی چیکنگ ،ون ڈش کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ،میرج ہال سیل جرمانہ ہوگا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے میرج ہالز ون ڈش کی چیکنگ کی۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر 1 میرج ہال کو فائن کیا گیا اور تمام میرج ہالز کے ملکان کو سختی سے ون ڈش کی پابندی کرنےکی سختی سے ہدایت ک گئ خلاف ورزی کرنے پر سخت سے سخت ایکشن لیا جا ئے گا۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے آئیندہ نہ صرف میرج ہال سیل ہو گا مقدمہ بھی درج ہو گا اور جرمانہ بھی ۔اہلیان دینہ نے پنجاب حکومت کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے عمل درآمد کو سراہا ۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ منگلا روڈ پر عوامی شکایات پرغیر صحت بخش ماحول اور زیادہ نرخ وصول کرنے
پر تمام مچھلی پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے سخت ہدایات جاری کی کہ مچھلی کے ریٹس میں ناجائز منافع خوری پر جرمانے ہونگے۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ سر پرائز وزٹ نکودر چوک
سر کاری ریٹ کے مطابق روٹی فروخت کی سخطی سے ہدایت
ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کئے گئے