اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کا سبزی منڈی دینہ کا دورہ،زائد ریٹ پر جرمانے کیے

اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کا آر ایچ سی دینہ کا دورہ

0

دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کا سبزی منڈی دینہ کا دورہ ،مہنگائی کے حوالے سے چیکنگ ۔دوکانداروں سے ریٹ کے حوالے سے پوچھا
ریٹ لسٹ چیک کی گئ اور زائد ریٹ وصولی پر جرمانے کئے گئے
خریداروں کے زائد پیسے واپس دلوائے گئے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے دینہ سبزی منڈی کا دورہ کیا اور ریٹ لسٹ سے زائد وصولی کرنے والے دوکانداروں کو نہ صرف جرمانے کیے بلکہ گاہکوں سے زائد ریٹ وصول کرنے والے دوکانداروں سے اضافی پیسے واپس دلائے۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے تمام دوکانداروں کو سخت ہدایات جاری کی کہ زائد ریٹ اور ریٹ لسٹ سے زائد وصولی نا قابل برداشت ہے سخت ایکشن لیا جائے گا۔
بلدیہ اور ستھرا پنجاب کی ٹیم کو سبزی منڈی کی صفائ کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی ۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے بائی پاس روڈ اور ملحقہ دیہاتوں کا دورہ کیا وزٹ مین بائے پاس روڈ
گاؤں چک دادو اور خانہ بوکی یوسی مدوکالس میں صفائی کے انتظامات کو چیک کیا
بلدیہ اور ستھرا پنجاب کی ٹیم کو گاؤں کی گلی نالوں کی صفائ برقرار رکھنے کی سختی سے ہدایت جاری کی گئی۔
آر ایچ سی دینہ وزٹ ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے آر ایچ سی کا دورہ کیا ۔حاضری چیک کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نےڈاکٹرز کی حاضری اور صفائ ستھرائ کو برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.