وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دی
جہلم ( اقبال خان )وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد اور نیک خوائشات کا اظہار ،تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے قومی اسمبلی کے فلور پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی مصا فہ کیا اور مبارک باد دی ۔وزیر خزانہ بلال اظہر کیانی نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں مثبت اپوزیشن لیڈر کے طور پر اپنا کردار ادا کریں گے اور ملک کی بہتری و سلامتی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیر خزانہ بلال اظہر کیانی کا شکریہ ادا کیا