دینہ ( شازیب بٹ)محسن عباس کو بطور ایس ایچ او تھانہ منگلا تعینات کر دیا گیا ۔محسن عباس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا نمائیندگان کے وفد نے نو تعینات ایس ایچ او محسن عباس سے ملاقات کی اور انہیں تھانہ منگلا تعینات ہونے پر خوش آمدید کہا ۔اس موقعہ پر ایس ایچ او تھانہ منگلا نے صحافتی وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحافت اور قانون کا چولی دامن کا ساتھ ہے آپ کی رہنمائی اور تعاون سے ہم جرائم پر قابو پانے میں آسانی ہوتی ہے ۔جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ میری اولین ترجیع ہے ۔علاقے میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے ۔کسی کے ساتھ ظلم زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی ۔میرے دروازے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔عوام کی عزت نفس کا خیال رکھا ہماری ذمہ داری ہے ۔شہری اپنے اردگرد جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔والدین بچوں کو پتنگ بازی سے دور رکھیں یہ ایک جان لیوا عمل ہے اس کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی ۔