پریس کلب دینہ کا پہلا با ضابطہ اجلاس زیر صدارت قائم مقام صدر محمد احسان جنجوعہ انعقاد

0

دینہ (بیورو چیف )پریس کلب دینہ کا پہلا با ضابطہ اجلاس زیر صدارت. قائم مقام صدر محمد احسان جنجوعہ ۔پریس کلب دینہ کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری افتخار مغل جوائینٹ سیکرٹری رضوان سیٹھی فنانس سیکرٹری سید جواد حسین نقوی اور محمد اقبال خان انفارمیشن سیکرٹری نے شرکت کی۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سید جواد حسین نقوی کو شرف حاصل ہوا۔اس کے بعد ہدیہ نعت بحضور سرور کائنات محمد احسان جنجوعہ نے پیش کیا ۔ پریس کلب سے وابستہ گشتگان حافظ آصف راجہ محمد سعید ملک بوستان شیخ علی رضا بابا شاکر جو صحافت کے شعبہ سے وابستہ رہے ان کی ارواح کو ایصال کرنے کے لیے اجتماعی طور پر فاتحہ خوانی کی گئی۔قائم مقام صدر نے سپاس نامہ پیش کیا جس میں انہوں ایگزیکٹو باڈی کو پر امن الیکشن کرانے پر خراج تحسین پیش کیا اور سید توقیر آصف شاہ کو پریس کلب کے حق میں بہترین فیصلہ دستبرداری پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی بلڈنگ کا حصول ہمارا پہلا اور بنیادی مطالبہ ہے جب تک بلڈنگ نہیں ملتی متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مہر بلڈنگ جی ٹی روڈ دینہ پریس کلب دینہ کا آفس قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس میں دیگر متفرقہ امور بھی زیر بحث آئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.