جہلم ( بیورو چیف)جہلم پریس کلب کے سابق صدر عابد چوہدری و ٹیم کی جانب سے پریس کلب دینہ کے اعزاز میں عشائیہ
جہلم پریس کلب کے سینئر ممبران سابق صدر چوہدری عابد محمود۔عامر کیانی۔مرزا قدیر بیگ۔چوہدری مہربان۔دانیال عابد۔عبدالرحمان قادری صاحب کیطرف سے دینہ پریس کلب کے الیکشن میں واضع برتری سے جینتے والے عہدیداران کو نجی ہوٹل میں دعوت اور کامیابی پر مبارکبادتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے سابق صدر عابد چوہدری عامر کیانی کی جانب سے پریس کلب دینہ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔پریس کلب جہلم کے ممبران نے عابد چوہدری کی قیادت میں پریس کلب دینہ کی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔پریس کلب دینہ کی قیادت قائم مقام صدر احسان جنجوعہ نے کی جب کہ دیگر شرکت کرنے والے ممبران میں افتخار مغل جنرل سیکرٹری ،سید جواد حسین نقوی فناس سیکرٹری،محمد اقبال خان انفارمیشن سیکرٹری ،سینئر صحافی باسط علی ، سینئر صحافی شیخ عتیق،سینئر صحافی ذوالقرنین شاہ ،میاں ذوالفقارشامل تھے ۔
تقریب میں سابق صدر جہلم پریس کلب عابد چوہدری نے تمام ممبران و دینہ کی صحافی برادری کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ دینہ کی صحافی برادری نے پریس کلب کے الیکشن کرا کر تاریخ رقم کر دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ دینہ کی تمام صحافی بھائیوں کا ایک پلیٹ فارم پر آنا نیک شگون اور طاقت کی علامت ہے ۔صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور ہمیں آپ پر فخر ہے ۔انہوں نے اس بات کا عزم کیا انشاءاللہ ہم مل جل کر چلیں گے۔
سینئر صحافی جہلم پریس کلب عامر کیانی نے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دلی خوشی ہوئی کہ ضلع جہلم کی تاریخ میں پریس کلب کے انتخابات دیکھنے کو نہیں ملے جو دینہ میں ہوئے۔دینہ کی تمام صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔سینئر صحافی مرزا قدیر بیگ نے مبارک باد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیاش۔سینئر صحافی چوہدری مہربان نے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آپ نے اتفاق و اتحاد کر کے مثال قائم کر دی ہے ۔پریس کلب دینہ کے قائم مقام صدر احسان جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری افتخار مغل نے جہلم پریس کلب کے ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔