ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ نگرانی رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کو بحفاظت مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے جامع سکیورٹی پلان جاری
جہلم ( اقبال خان )ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ نگرانی رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کو بحفاظت مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے جامع سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے،
ضلع بھر میں 160 مساجد جن میں کیٹگری اے کی 01، کیٹگری بی کی 54، کیٹگری سی کی 105 جبکہ 12 امام بارگاہوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،
عبادت گاہوں کو حساسیت کے لحاظ سے اے، بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ مؤثر اور بروقت سکیورٹی فراہم کی جا سکے،
جہلم پولیس کی جانب سے 350 سے زائد پولیس افسران و اہلکار رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، جبکہ ایلیٹ پولیس فورس کے 05 سیکشن شہری آبادی میں مسلسل پیٹرولنگ کریں گے،
اس کے علاوہ لیڈیز سائیکل اسکواڈ بھی بازاروں، رش والے علاقوں میں گشت کرے گا تاکہ خواتین شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنایا جا سکے،ڈی پی او جہلم
رمضان سہولت بازاروں پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،وہاں تعینات پولیس اہلکار خریداری کے لیے آنے والے شہریوں، خصوصاً خواتین اور بزرگ افراد کو تحفظ فراہم کریں گے جبکہ ٹریفک پولیس رش کے اوقات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی،
سحری، افطاری اور نمازِ تراویح کے اوقات میں محافظ اسکواڈ، ایلیٹ فورس، لیڈیز سائیکل اسکواڈ اور متعلقہ تھانہ جات کی گاڑیاں مسلسل گشت کریں گی،
سی سی ٹی وی کیمروں اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ضلع بھر کی سکیورٹی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ اہم مقامات، عبادت گاہوں اور رمضان سہولت بازاروں کے اطراف مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی،
تمام سپروائزری افسران اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنائیں گے اور سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو باقاعدگی سے چیک اور بریف کریں گے،
سخت سکیورٹی انتظامات کا مقصد رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو مکمل تحفظ کا احساس دلانا اور ضلع بھر میں پُرامن ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ شہری اپنے گردونواح میں موجود مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں اور امن عامہ کے قیام میں جہلم پولیس کا ساتھ دیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو