اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد والہانہ انداز میں رخصت ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی ٹرانسفر پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد
دینہ ( اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد والہانہ انداز میں رخصت ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد کی ٹرانسفر پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ،شہر بھر سے معززین علاقہ کاروباری سیاسی مذہبی سماجی شخصیات سمیت سرکاری عہدیداران کی شرکت ۔ہر دل اداس ہر آنکھ اشکبار ایک ایسی شخصیت اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد جنہوں نے ہر شہری کے دل میں گھر کیا ۔عوامی مسائل ہوں یا سماجی مذہبی پروگرام انہوں نے اپنے فرائض منصبی دل جمعی سے ادا کیے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے شہر کی خوبصورتی کے لیے دن رات انتھک محنت کی اور شہر کا نقشہ ہی بدل دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی ٹرانسفر الوادعی تقریب میں تحصیلدار شمشیر رانجھا نائب تحصیلدار عمران
سی او بلدیہ محمد فیصل ,ایم او آئ سہیل انکروچمنٹ انسپکٹر محمد عدیل۔DDHOڈاکٹر ارشاد ,میاں سہیل ہیڈ کلرک اے سی آفس کا تمام عملہ تمام گرداور اور پٹواری
بلدیہ کا تمام عملہ نے خصوصی شرکت کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی ہال آمد پر گل پاشی کی گئی اور ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔شہر کی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات سمیت ان کے آفس عملہ سمیت سرکاری عہدیداروں نے انہیں فردا فردا پھولوں کے گلدستہ اور تحائف پیش کیے ۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کہا دینہ کی عوام کا پیار میں کبھی بھلا نہ پاو گی ۔جو پیار دینہ کی عوام نے مجھے دیا مجھے ایسے محسوس ہوا میں اپنے شہر میں رہتی ہوں ۔آپ لوگوں نے مجھے جس عزت سے نوازا وہ قابل تحسین ہے ۔تمام عملہ کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا ۔انشاءاللہ اگر اللہ نے دوبارہ موقعہ دیا تو دینہ کے لیے اس سے بھی بہتر کوشش کرونگی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کیا گیا۔