سابق چئیرمین یونین کونسل لدھڑ راجہ افراسیاب خان نے مستحق افراد میں رمضان نہگبان کارڈ تقسیم کیے

0

دینہ (اقبال خان )وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی طرف سے مستحقین میں رمضان نگہبان کارڈ سابق چیرمین یونین کونسل لدھڑ راجہ افراسیاب خان نے تقسیم کیے جس پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعلی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ان کے اس احسن اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیاتفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے رمضان میں مستحق افراد کے لیے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت یونین کونسل لدھٹر کے سابق چئیرمین رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد افراسیاب نے مستحق افراد میں نہگبان کارڈ تقسیم کیے ۔اس موقعہ پر رہنما مسلم لیگ ن راجہ افراسیاب نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے غریب نادار مستحق افراد کے لیےرمضان میں خصوصی راشن پیکیج کا سلسلہ شروع کیا ہے یہ ایک خوش آئیندہ عمل ہے ۔حکومت عوام کو ہر صورت ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے اور اس میں شفافیت کے پہلو کو خصوصی طور پر مد نظر رکھا گیا ہے اور حقیقی مستحق افراد کی چھان بین کے بعد لسٹ بنائی گئی تھی جس کے تحت آج نہگبان رمضان کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب عوام کے دلوں کے بہت قریب ہے اور عوام کی بہتری کے لیے مزید منصوبے بھی زیر غور ہیں ۔اہلیان علاقہ نے اس موقعہ پر راجہ افراسیاب سابق چئیرمین یونین کونسل لدھٹر کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.