دینہ کے نواحی علاقہ دھنیالہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ میاں محمد بخش ٹرسٹ ہاسپٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام ۔

0

جہلم ۔تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ دھنیالہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ میاں محمد بخش ٹرسٹ ہاسپٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام ۔
جہلم (ساجدمحمودعاجز) دینہ دھنیالہ کے مقام پر میاں محمد بخش ٹرسٹ ہاسپٹل میں عمر مشتاق برگٹ کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔بریگڈیئر (ر) ڈاکٹر شاھد محمود چیئرمین میاں محمد بخش ٹرسٹ ہاسپٹل دھنیالہ خرم فرید برگٹ وائس چیئرمین میاں محمد بخش ٹرسٹ ہاسپٹل ۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز سینئیرکنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ و ممتاز سماجی رہنما۔ ڈاکٹر امجد اقبال ممبر بورڈ MMBT حاجی غلام جعفر سکریٹری فنانس ۔مظہراکرام جنرل سیکرٹری جم خانہ کلب جہلم ۔یاسر مغل جہلم لائنز کلب ۔عمر مشتاق برگٹ ممبر بورڈ۔MMBT ۔ عمران منصور ٹرسٹی میاں محمد بخش ٹرسٹ ہاسپٹل ۔اسحاق ڈار جہلم لائنز کلب۔ شمشاد حسین ڈار شیخ زمان وائس پریزیڈنٹ جہلم چیمبر آف کامرس ۔راجہ سجاد ۔شیخ شیراز۔حاجی محمد اقبال ۔ٹھکیدار عامر اقبال۔پہلوان محمد دین کونسلر۔ڈاکٹر شاہ زیب جعفر کے علاوہ اہلِ علاقہ کے دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی ۔ برگیڈیئر (ر) ڈاکٹر شاھد محمود کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے دوست مشتاق حسین برگٹ (بانی میاں محمد بخش ٹرسٹ و ہسپتال ) نے اپنی ریٹائرمنٹ پر اپنے خواب پورے کرنے شروع کر دیے تھے ۔ جس میں سب سے اہم اپنے علاقے کے لوگوں کو بہترین علاج معالجے اور تعلیم کی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچانا شامل تھا۔ الحمداللہ آج بخش ہسپتال دھنیالہ میں بہترین طبی سہولیات موجود ہیں اور ہر خاص وعام اُن سے مستفید ہورہا ہے۔مستحق مریضوں کا علاج معالجہ بالکل مفت ہے۔ بخش الائیڈ سکول سے ہر خاص وعام کے بچے مستفید ہو رہے ہیں۔ انشاء اللہ مزید بھی ہم مشتاق حسین برگٹ کے خوابوں کو ساتھ لے کر چلیں گےاور ان کی تعبیر مخیر حضرات سے مل کر ممکن بنائیں گے ۔خرم فرید برگٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی افطار ڈنر پارٹی صرف میاں محمد بخش ٹرسٹ ہاسپٹل کے ٹرسٹی دوستوں کی تھی ۔ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام بہن بھائیوں سے میری گزارش ہے کہ میاں محمد بخش ٹرسٹ ہاسپٹل دھنیالہ کوآپ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ کوئی بہن یا بھائی ڈاکٹر پرووائڈکر سکتا ہے یا وہ اگر کوئی سامان کی شکل میں ڈونیٹ کرنا چاہتا ہے ضرور مدد کرے۔یا خاص کر اپنے زکوٰاة عطیات بخش ہسپتال کو دیں تاکہ مستحق اور غریب مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.