*
جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ٹرانسفر کے موقع پر ڈی پی او آفس جہلم میں ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ٹرانسفر کے موقع پر ڈی پی او آفس جہلم میں ویڈیو لنک کے ذریعے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،
میٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن ، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز دفتر پولیس جہلم نے شرکت کی،
میٹنگ کے دوران افسران نے طارق عزیز سندھو کی قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرائم کے خاتمہ کے لیے کی گئی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ویڈیو لنک میٹنگ میں افسران نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے آئندہ ذمہ داریوں میں کامیابی کی دعا بھی کی،
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی جانب سے دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سخت اور مؤثر سکیورٹی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی،
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں حساس مقامات، عبادت گاہوں، اہم تنصیبات اور عوامی مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے،
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی طرف سے افسران کو مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے، ہوٹل آئی، کرایہ داری ایکٹ اور سکیورٹی SOPs پر سختی سے عملدرآمد کی بھی ہدایت جاری کی گئی،
اس موقع پر نظم و ضبط، بہترین کارکردگی اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،