مہنگائی کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ،مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کی دوکانیں سیل کریں ۔بھاری جرمانے کریں ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان

0

دینہ (اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ،مہنگائی کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ،مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کی دوکانیں سیل کریں ۔بھاری جرمانے کریں ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا پرائس کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس سے خطاب،اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے رمضان بازار کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سی او دینہ محمد فیصل ساتھ تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ریٹس چیک کیے اور اشیاء کے معیار اور کوالٹی کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے چک مہیوں کا دورہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظام پر اظہار برہمی کا اظہار کیا۔مین بازار کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کو بر وقت مکمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور نے کہا کہ دینہ شہر کی بیوٹیفکیشن کے لیے بہت جلد مزید منصوبے لیکر آئیں گے دینہ شہر کو پورے پنجاب میں ماڈرن بازار بنانا میری اولین ترجیع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.