ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کی چیئرپرسن ظاہر کر کے پولیس سے پروٹوکول حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
جہلم۔( اقبال خان)ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کی چیئرپرسن ظاہر کر کے پولیس سے پروٹوکول حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،
ملزمہ مہناز سعید نے خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی چئیر پرسن کے طور پر تعارف کرایا ایک اعلیٰ سرکاری عہدے دار ظاہر کرتے ہوئے جہلم پولیس سے دھوکہ دہی کے ذریعے پروٹوکول اور سرکاری سہولیات حاصل کرنے کی کوشش کی، جو پولیس نے معاملہ مشکوک محسوس ہونے پر فوری طور پر حقائق کی جانچ کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل سے رابطہ کیا گیا۔ جہاں سے مذکورہ خود ساختہ چئیرپرسن کی بابت مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا گیا اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کے لیے انکے خلاف قانونی کاروائی کی بھی ہدایت کی گئی
مزید مذکورہ کے زیر استعمال گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے شراب بھی برآمد ہوئی۔ دورانِ تفتیش ملزمہ کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوئے اور یہ بات سامنے آئی کہ وہ جعلی حیثیت اختیار کر کے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی
ملزمہ کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،
کسی بھی شخص کی جانب سے جعلی سرکاری شناخت یا عہدہ ظاہر کر کے سرکاری مراعات حاصل کرنے کی کوشش قانوناً جرم ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری