ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مثالی بنانے پر ضلعی انتظامیہ اور میڈیا نمائندگان کے مابین بہترین روابط اور تعاون کو سراہا

0

 

جہلم ( اقبال خان) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مثالی بنانے پر ضلعی انتظامیہ اور میڈیا نمائندگان کے مابین بہترین روابط اور تعاون کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید جیسے بڑے اور چیلنجنگ موقع پر شہر کو بروقت صاف ستھرا رکھنا ایک کٹھن مرحلہ تھا، جو ضلعی انتظامیہ کی انتھک محنت اور میڈیا برادری کے بھرپور تعاون کی بدولت ہی ممکن ہو سکا۔ ​ڈپٹی کمشنر نے ضلع جہلم کے تمام صحافیوں کے مثبت اور تعمیری کردار کی خصوصی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری نے عید کے دنوں میں نہ صرف صفائی مہم کی بہترین کوریج کی، بلکہ شہریوں میں الائشوں کو مخصوص مقامات پر ٹھکانے لگانے کے حوالے سے شعور بیدار کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہلم کے صحافیوں نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کا ثبوت دیا ہے اور انتظامیہ کی کمزوریوں کی بروقت نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کی اچھی کارکردگی کو بھی کھل کر سراہا ہے۔
​میر رضا اوزگن کا کہنا تھا کہ میڈیا اور ضلعی انتظامیہ کا یہ باہمی تعاون شہر کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ایک بہترین مثال ہے، اور وہ مستقبل میں بھی جہلم کی بہتری اور خوبصورتی کے لیے صحافی برادری سے اسی مثبت اور تعمیری کردار کی امید رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.