ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم کا دورہ

ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔

0

جہلم (اقبال خان) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جہلم کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی حاضری اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے کہا کہ شہریوں کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.