مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے اپنے ہاتھوں سے زلزلہ متاثرہ خاندانوں میں چیکس تقسیم کیے۔
جہلم(اقبال خان)جہلم زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت پنجاب کا بڑا اقدام
جلالپور شریف میں زلزلے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین میں حکومت پنجاب کی جانب سے امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔
مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے اپنے ہاتھوں سے متاثرہ خاندانوں میں چیکس تقسیم کیے۔
چیکس کی تقسیم کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان اور تحصیل انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مشیر صحت پنجاب نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی اور حکومت پنجاب متاثرین کی مکمل بحالی تک ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور بحالی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔