پنڈ دادنخان مسافر بس اتھر نہر والے نالے کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ہے، جس کے نتیجے میں ,16 سے زائد افراد زخمی
جہلم ( اقبال خان) تحصیل پنڈ دادنخان میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ میرے احمد آباد سے سرگودھا جانے والی مسافر بس اتھر نہر والے نالے کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ہے، جس کے نتیجے میں ,16 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پنڈ دادنخان میں اتھر نہر والے نالے کے قریب مسافروں سے بھری تیز رفتار بس کو حادثہ۔ بتایا جا رہا ہے کہ میرے احمد آباد سے سرگودھا جانے والی مسافر بس کا اچانک ٹائر پھٹ گیا، جس کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس توازن کھو کر قریبی کھائی میں جا گری۔
افسوسناک حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 16 سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 للہ انٹرچینج کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔
نہر کی تعمیر پر مامور کمپنی کی بھاری مشینری بھی جائے حادثہ پر پہنچا دی گئی ہے تاکہ کھائی میں گرنے والی بس کو نکالا جا سکے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے مریم ہیلتھ کلینک للہ منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔