سالانہ عرس مبارک و میلہ میراں پاک سرکار ٹاہلیانوالہ اور بن شہید عرس مبارک کی تقریبات، حمزہ اظہر کیانی کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
جہلم ( اقبال خان)سالانہ عرس مبارک و میلہ میراں پاک سرکار ٹاہلیانوالہ اور بن شہید عرس مبارک کی تقریبات، حمزہ اظہر کیانی کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
ٹاہلیانوالہ اور بن شہید میں منعقدہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کے سلسلے میں اکھاڑا بیل اور گھوڑا ڈانس کے رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے مختلف سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور مقامی عمائدین، منتظمین اور شرکاء سے ملاقات کی۔
حمزہ اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ایسے اجتماعات ہماری روایات، ثقافت اور باہمی بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے عرس اور میلہ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور زائرین و شرکاء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریبات کے دوران شرکاء نے اکھاڑا بیل اور گھوڑا ڈانس سمیت دیگر روایتی پروگراموں میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا، جبکہ علاقے کی ثقافتی روایات اور مقامی فنون کو بھی نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا۔