کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع جہلم کا دورہ
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے ہمراہ تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ اسد آباد میں جاری مجلس کا وزٹ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
جہلم ( اقبال خان)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع جہلم کا دورہ، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے ہمراہ تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ اسد آباد میں جاری مجلس کا وزٹ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ،
دورے کے دوران کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی ریجن نے مجلس کے مقام پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی، سیکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا،
متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور فول پروف سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کمشنر راولپنڈی ریجن اور آر پی او راولپنڈی ریجن کو ضلع جہلم میں محرم الحرام کے سلسلہ میں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات، نفری کی تعیناتی اور مانیٹرنگ کے نظام کے حوالے سے بریفنگ دی،
کمشنر راولپنڈی ریجن اور آر پی او راولپنڈی ریجن نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی تاکہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے،
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور عزاداران کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک