وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کے شہریوں کو اپنی چھت فراہم کرنے کا وعدہ تیزی سے پورا کیا جا رہا ہے،وزیر مملکت بلال اظہر کیانی

"اپنی چھت، اپنا گھر" سکیم کے تحت ضلع جہلم کے 500 سے زائد مستحق شہریوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کیے گئے۔

0

​جہلم:( اقبال خان) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کے شہریوں کو اپنی چھت فراہم کرنے کا وعدہ تیزی سے پورا کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی کام کو ترجیح دیتے ہوئے شہریوں کو نہ صرف مفت زمین فراہم کی گئی ہے بلکہ مکانوں کی تعمیر کے لیے آسان اقساط پر قرضہ جات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے، جو مریم نواز شریف کے عوامی وزیر اعلیٰ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ضلع جہلم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس خصوصی تقریب کے دوران "اپنی چھت، اپنا گھر” سکیم کے تحت ضلع جہلم کے 500 سے زائد مستحق شہریوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کیے گئے۔
​وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے اپنے ہاتھوں سے سینکڑوں شہریوں کو مالکانہ حقوق کی دستاویزات سونپیں، جس سے ضلع کے سینکڑوں خاندانوں کا ذاتی چھت کا دیرینہ خواب سچ ثابت ہو گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کا بنیادی مقصد عام آدمی کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکیم محض دعووں اور اعلانات تک محدود نہیں بلکہ زمین پر اس کے عملی نتائج نظر آ رہے ہیں، اور ایک ہی تقریب میں 500 سے زائد خاندانوں کو الاٹمنٹ لیٹرز کی فراہمی حکومت کے تیز رفتار اور مخلصانہ اقدامات کی عکاس ہے۔
​اس فلیگ شپ پروگرام کے تحت تمام الاٹمنٹ لیٹرز مکمل طور پر میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حقداروں میں تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ کم آمدنی والے خاندانوں کو بلا سود اور آسان ترین شرائط پر مکان بنانے کی سہولت مل سکے۔ الاٹمنٹ لیٹرز حاصل کرنے والے شہریوں نے اس موقع پر شدید خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ الاٹمنٹ لیٹرز کی اس کامیاب تقسیم کے بعد، اب اگلے مرحلے میں ان تمام مستفید خاندانوں کو مکانات کی فوری تعمیر کے لیے حکومت کی طرف سے طے شدہ اقساط کے مطابق مالی قرضہ جات کی منتقلی کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ وہ جلد از جلد اپنے ذاتی گھروں کی تعمیر مکمل کر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.