جہلم پولیس کی ماہ جون 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری

کل مال مسروقہ برآمد 01 کروڑ 16 لاکھ 45 ہزار 200 روپے اور (09) گینگز گرفتار

0

 

جہلم ( اقبال خان)جہلم پولیس کی ماہ جون 2026 کی کارکردگی رپورٹ

کل مال مسروقہ برآمد 01 کروڑ 16 لاکھ 45 ہزار 200 روپے اور (09) گینگز گرفتار

جہلم:- ( ) تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے، اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پرمختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،

گزشتہ ماہ میں کل93 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے11 مجرمان اشتہاری اے کیٹگری اور 67مجرمان اشتہاری بی کیٹگری جبکہ15عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا،

قتل کے03 مقدمات ٹریس کیے گئے اور سیف سٹی اور جدید سائینٹفک ٹیکنالوجی کی مدد سے 06 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا،

ریپ کے08 مقدمات درج کر کے08 ملزمان کو گرفتار کیا گیااورگینگ ریپ کے 02 مقدمات درج کر کے 02 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

09گینگ ٹریس کر کے 38 مقدمات میں 22 ملزمان کو گرفتار کر31لاکھ 16 ہزار 200 روپے برآمد کر لیے گئے،جن سے 16 عدد موٹر سائیکل ،02 عدد رکشہ ،07 عدد موبائل فونز ،02 عدد پسٹلز معہ ایمونیشن ،01 عدد گائے ،02 عدد بچھڑے ،02 سونے کی بالیاں ،03 عدد سونے کی چوڑیاں اور 01 عدد سونے کی انگوٹھی برآمد کر لی گئی،

منشیات کے 34 مقدمہ درج کر کے 36 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور جن سےچرس 17 کلو95 گرام ،ہیروئن 02کلو 540 گرام ،آئس 01کلو 195 گرام اور 257 عدد بوتلیں شراب برآمد کی گئیں،

غیر قانونی اسلحہ کے49 مقدمات درج کر کے 49 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے 40 عدد پسٹلز ،04 عدد رائفل،01 عدد ریوالور،02 عدد خنجر اور 116 عدد روند برآمد کر لئے گئے،

قمار بازی میں ملوث 10 ملزمان گرفتار کر کے جواء میں داؤ پر لگی رقم 85 لاکھ 29 روپے، 05 عدد موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ،

بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھکاریوں کے خلاف42 مقدمات درج کر کے76 ملزمان کو گرفتار کیا،جن میں 59 مرد اور 17 عورتیں شامل ہیں،

ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف 05 مقدمات درج کر کے 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،

ماہ جون کے مہینے میں ضلع بھر میں 236مختلف ٹارگیٹڈ جگہوں پر IBO’S / کمبنگ سرچ آپریشنز کر کے 7924 افراد ،3222 گھروں کو چیک کیا گیا اور دوران سرچ آپریشنز 01 عدد رائفل 08 ایم ایم،02 عدد ریوالور ،05 عدد پسٹلز 30 بور ،01کلو 15 گرام چرس اور 70 لیٹر شراب برآمد کی گئی ،

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل5807 چالان کر کے73 لاکھ 53 ہزار 200 روپے کا جرمانہ کیا گیا،

پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں 4107 افراد نے استفادہ حاصل کیا،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 271 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے،

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.