جہلم میں بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کو ضلع بھر میں الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر میر رضا اوگن
جہلم ( اقبال خان)”جہلم میں بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کو ضلع بھر میں الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر میر رضا اوگن کی ہدایت پر مختلف حساس مقامات پر خصوصی سیکٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں اہلکار جدید مشینری کے ساتھ تعینات ہیں۔
”ضلع جہلم میں مون سون کی بارشوں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوگن کی ہدایت پر جہلم سٹی، ڈومیلی، بڑا گواہ، گوڑا چودھریاں، نوگراں، خورد، جلال پور شریف، وگھ، کھیوڑہ، للہ اور کندوال میں خصوصی ریسکیو سیکٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔
ان تمام مقامات پر ریسکیو اہلکار ضروری مشینری اور امدادی آلات کے ساتھ ہر وقت الرٹ رہیں گے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کا کہنا ہے کہ تمام اہلکاروں کو پیشہ ورانہ تیاری برقرار رکھنے اور ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جا سکے۔