ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ریسکیو 1122، این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے حکام نے شرکت کی

0

جہلم : (اقبال خان)​ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں موسمِ برسات، منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ صورتحال، ممکنہ سیلابی خطرات اور حفاظتی تدابیر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ریسکیو 1122، این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ شعبہ جات کے حکام نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کو مون سون کی تیاریوں، امدادی سامان کی موجودگی اور منگلا ڈیم میں پانی کے بہاؤ پر تفصیلی بریفنگ دی۔
​اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام حفاظتی انتظامات وقت سے پہلے مکمل کیے جائیں اور دریا کے کنارے و ندی نالوں کے قریب بسنے والی آبادیوں کو الرٹ رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خطرے کی زد میں آنے والے افراد کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تمام وسائل بکار لائے جائیں اور فلڈ ریلیف کیمپس میں ادویات، خوراک اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
​ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ تمام انتظامی اداروں کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ضلع بھر کے کنٹرول رومز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے اور تمام اداروں کو باہمی رابطہ مضبوط بنانے کا حکم دیا تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.