ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت ضلعی امن کمیٹی کے ساتھ چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد
جہلم ( اقبال خان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت ضلعی امن کمیٹی کے ساتھ چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد
میٹنگ میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، سکیورٹی انتظامات اور مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا،
شرکاء نے امن و امان کے قیام اور چہلم کے پرامن انعقاد کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،
جہلم پولیس شہریوں کے تحفط اور امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے،ڈی پی او جہلم
میٹنگ کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی،
چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام مکاتبِ فکر کے درمیان باہمی اتحاد، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری