جہلم۔(اقبال۔خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا جشنِ آزادی کے موقع پر سیف سٹی جہلم میں کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد
جہلم: ڈی پی او جہلم نے سیف سٹی جہلم اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں کے ہمراہ کیک کاٹا اور جشنِ آزادی کی خوشی منائی،
اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،
جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنے فرائض پوری ذمہ داری، جذبے اور قومی خدمت کے عزم کے ساتھ سرانجام دے رہی ہے،ڈی پی او جہلم
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی،