ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد

جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم کی ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد۔کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور درخواستیں ڈی پی او جہلم کے سامنے پیش کیں،
ڈی پی او جہلم نے شہریوں کے مسائل خود سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور مسائل کے حل کے لیے ضروری احکامات جاری کیے،
کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا ہے، پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، جبکہ شہریوں کے ساتھ براہِ راست رابطہ اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے،ڈی پی او جہلم
ڈی پی او جہلم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو میرٹ پر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، تمام افسران شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ وقت میں عملدرآمد رپورٹ پیش کریں،
شہریوں کے مسائل کے حل، بروقت انصاف کی فراہمی اور عوام دوست پولیسنگ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری