ڈی پی او جہلم کی بروقت کاروائی ،جہلم کینٹ چوکی کے علاقے میں گھر سے تقریباً چالیس لاکھ روپے مالیت کے سونے، چاندی اور نقدی کی چوری کا ملزم گرفتار
ڈی ایس پی سٹی جہلم۔محمد اکرم کی زیر نگرانی چوکی انچارج کینٹ مختار احمد نے کم وقت میں ملزم کو گرفتار کر لیا
جہلم ( اقبال خان)جہلم کینٹ چوکی کے علاقے میں گھر سے تقریباً چالیس لاکھ روپے مالیت کے سونے، چاندی اور نقدی کی چوری کا واقعہ سامنے آیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث مبینہ گھر کا سابقہ کرایہ دار کو گرفتار کر لیا۔ڈی ایس پی سٹی محمد اکرم
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی بروقت کاروائی ، ڈی ایس پی سٹی کی زیر نگرانی چوکی کینٹ کے انچارج مختار احمد کی دی بنگ کاروائی چوری کی بڑی واردات کا ملزم کم وقت میں گرفتار ایک فیملی سربراہ سرووش چاوید کے مطابق گھر کو تالے لگا کر باہر گئی اور گھر کی چابی اپنے ہمسایہ کرائے دار کے حوالے کر دی۔ واپسی پر اہلِ خانہ نے دیکھا کہ گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے جبکہ اندر موجود الماریوں کے تالے بھی توڑے گئے تھے اور سامان بکھرا ہوا تھا۔
متاثرہ خاندان کے مطابق گھر سے تقریباً ڈیڑھ سے دو تولے سونا، تین کلو چاندی اور دو سے تین لاکھ روپے نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان غائب تھا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً چالیس لاکھ روپے بنتی ہے۔
واقعے کا مقدمہ کینٹ چوکی جہلم میں درج کیا گیا۔ ڈی پی او جہلم شفیع احمد چودھری کی ہدایت پر پولیس نے فوری طور پر خصوصی کارروائی کا آغاز کیا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے واردات میں گھر کا سابقہ کرایہ دار کے ملوث ہونے کا سراغ لگا لیا اور اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ چوری شدہ مال کی برآمدگی اور واقعے کے دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔