تین کمسن بچوں کو نہر میں ڈبو کر قتل کرنے والا زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

0

جہلم ( اقبال خان )تھانہ منگلا کینٹ پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ،اپنے 03 کمسن بچوں کو نہر میں ڈبو کر قتل کرنے والا زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

جہلم :- تھانہ منگلا کینٹ پولیس ملزم زیشان فاروق کو مقدمہ نمبر 307/26 بجرم 363، 302، 201 ت پ میں تفتیش کے سلسلہ میں لے جا رہی تھی کہ اشیانہ ہاؤسنگ سکیم، جی ٹی روڈ کے قریب 02 نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،

ساتھی ملزمان نے گرفتار ملزم ذیشان فاروق کو حراست سے فرار کروائے کی نیت سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی،

زیرِ حراست ملزم زیشان فاروق نے چند روز قبل گھریلو ناچاقی پر اپنے 03 کمسن بچوں کو نہر میں ڈبو کر قتل کر دیا تھا،

فائرنگ کے دوران ایک گولی پولیس کانسٹیبل کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی جبکہ دوسری گولی پولیس گاڑی کو لگی،

ملزم زیشان فاروق اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے آر ایچ سی دینہ جہلم منتقل کر دیا گیا،زخمی ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مزید پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر سرچ آپریشن جاری،

قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور پولیس پر حملہ کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Leave A Reply

Your email address will not be published.