اراضی ریکارڈ سنٹر پنڈ دادن خان میں سروس ڈیلیوری اور عملے کی حاضری کا جائزہ، اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت کا دورہ

0

اراضی ریکارڈ سنٹر پنڈ دادن خان میں سروس ڈیلیوری اور عملے کی حاضری کا جائزہ، اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت کا دورہ

جہلم (اقبال خان): شہریوں کو اراضی و ریونیو سے متعلق خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان عائشہ شفقت نے اراضی ریکارڈ سنٹر پنڈ دادن خان کا دورہ کیا۔ انہوں نے عملے کی حاضری، دفتری نظم و ضبط، زیرِ التوا درخواستوں اور سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اراضی سے متعلق معاملات اور درخواستوں پر کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو دفتری اوقات کی پابندی اور شہریوں کی مناسب رہنمائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سائلین کے جائز معاملات قانون اور میرٹ کے مطابق بروقت نمٹائے جائیں۔

اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے واضح کیا کہ شہریوں کو غیر ضروری انتظار یا بار بار دفتر کے چکر نہ لگوائے جائیں۔ انہوں نے زیرِ التوا معاملات ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں شفاف، مؤثر اور شہری دوست سروس ڈیلیوری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.