
جہلم ( اقبال خان)تھانہ ڈومیلی میں ڈی پی او جہلم کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں عوام کی دہلیز پر عوامی مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے فوری احکامات جاری کیے گئے
کھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں،سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے گی،ڈی پی او جہلم
کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مسائل سنے گئے،
ڈی پی او جہلم نے متعقلہ افسران کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے شہریوں کی درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن سافٹ ویئر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر رکھا جاتا ہے اور مقرر کردہ ٹائم لائن پر ان درخواستوں کے بارے میں متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جاتا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری